آڈیٹر جنرل – سے مراد آڈیٹر جنرل پاکستان ہے جس کا تقرر آئین کے آرٹیکل ۱۶۸ کے تحت کیا گیا ہو۔
آئین – سے مراد کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ۱۹۷۳ کا آئین یے۔
اجلاس – سے مراد اسمبلی کا اجلاس جو طلب کئے جانے کے بعد اس کی پہلی نشست کے دن سے شروع ہوکر اس دن ختم ہوجب اسمبلی کا اجلاس ملتوی یا بدخاست کیا جائے۔
اسپیکر – سے مراد اسمبلی کا اسپیکر ہے اور اس میں ڈپٹی اسپیکر یا اور کوئی دوسرا رکن جو وقتی طورپر آئین کے مطابق اسپیکر کے فرائض سر انجام دے رہے ہوں۔
اسمبلی – سے مراد صوبائی اسمبلی سندھ ہے ۔
اسمبلی کی حدود – سے مراد اسمبلی کا کمرہ، بلڈنگ، چاردیواری، باغات، کمیٹی روم سے متعلق بشمول ہال، ارکان کی لابیز، گیلریاں، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر وزراء اور اسمبلی کے اندر موجود دوسرے دفاتر، اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر اور اس کے علاوہ کوئی بھی جگہ جو کہ اسپیکر نے مخصوص عرصے کے لیے جریدہ میں مطلع کی گئی ہو۔
ایڈوکیٹ جنرل – سے مراد ایک شخص جس کو آئین کی مشق ۱۴۰ کے تحت صوبے کا ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہو۔
ایکٹ – سے مراد مسودہ قانون جو اسمبلی نے پاس کیا اور گورنر نے توثیق کی۔
ایوان – سے مراد اسمبلی کا کمرہ جہاں پر قانون ساز مجلس کا اجلاس ہو۔
بجٹ – سے مراد حکومت ایک مالی سال کے لئے تخمینہ کردہ آمدنی و اخراجات کا گوشوار۔
بل – سے مراد تجویز کردو مسودہ قانون جو اسمبلی میں پیش کیا گیا لیکن اب تک قانون نہیں بنایا، قانون کے طور پر پاس نہیں ہوا۔
پارلیمانی سیکریٹری – سے مراد ایک رکن جو وزیر اعلیٰ کی طرف سے مقرر کیا گیا ہو۔
تحریک – سے مراد کسی رکن کی پیش کردہ کوئی ایسی تجویز ہے جو کسی ایسے معاملے پر ہو، جسے اسمبلی میں زیر بحث لایا جاسکتا ہو۔
ترمیم – سے مراد ایک تبدیلی یا کسی مسودے ، تحریک یا قرارداد میں اضافہ۔
جریدہ – سے مراد حکومت سندھ کا جریدہ GAZETTEE ہے۔
جنس – سے مراد مزکر جنس کے لئے بولے گئے الفاظ جنس مونث کے لئے بھی بولے جائیں گے اور واحد کے الفاظ جمع میں شامل ہونگے وغیرہ وغیرہ۔
چیمبر – سے مراد ایسی جگہ ہے جہاں اسمبلی کی مجلس اپناکام آگے بڑھائے۔
حکومت – سے مراد حکومت سندھ ہے ۔
خصوصی مجلس – سے مراد ایک مجلس جو اس طرح کے فرائض کے اعتبار سے بنائی گئی ہو جو کسی بھی ایسے معاملے کا جائزہ لے اور رپورٹ پیش کرے جو ایک تحریک کے لئے مخصوص ہو۔
رکن – سے مراد اسمبلی کا ایک رکن ہے ۔
رکن انچارج – سے مراد مسودہ قانون کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کاروائی کرنے والا کوئی ایک وزیر یا پارلیمانی سیکریٹری ہے اور غیر سرکاری رکن کا مسودہ قانون کے سلسلے میں وہ رکن جس نے اس پیشکش کیا ہویا دیگر قانون ہذا پر کاروائی کا اختیار ہو۔
سیکریٹری – سے مراد اسمبلی کا سیکریٹری ہے اس میں وہ شخص بھی شامل ہے جو وقتی طور پر سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیتا ہے ۔
صدرات کرنے والا شخص – سے مراد اجلاس کے سلسلے میں کوئی بھی